گردواروں میں تقریبات کااہتمام سب سے بڑی تقریب چھٹی پادشاہی سرینگر میں منعقد
اے پی آئی
سرینگر؍؍بیساکھی کاتہوار ملک بھر کی طرح وادی کشمیر میں بھی جوش اور جزبے کے ساتھ منایاگیاگردواروںمیںبجن کرتھن سب سے بڑی تقریب چھٹی پادشاہی گردوارے میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف واکناف اور بیرون ریاستوں سے آئے ہوئے سکھ برادری سے وابستہ افراد نے بجن کرتھن کی تقریبات میں شرکت کی اور اس موقعے پرسکھ مزہب ماننے والے علماء نے گرونانک دیو جی کی زندگی پربھی روشنی ڈالی ۔ اے پی آ ئی کے مطابق ملک بھرکی طرح وادی کشمیرمیں بھی بیساکھی کاتہوار جوش اور جزبے کے ساتھ منایاگیا۔بارہمولہ پٹن ،ترال ،راولپورہ ،صنعت نگر اور واد ی کے دوسرے علاقوں کے گردواروں میں بیساکھی کے موقعے پرتقریبات کااہتما م کیاگیاسب سے بڑی تقریب چھٹی پادشاہی سرینگر کے گردوارے میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے علاوہ بیرونی ریاستوں سے آ ئے ہوئے سکھوں نے بجن کرتھن کی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقعے پرسکھ علماء نے خالصہ پنتھ کے قیام کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ 1699میں گرنانک دیوجی نے خالصہ پنتھ کی بنیاد رکھی اور اس کامقصد انسان انسانیت کادرس دیناہے ۔علماء نے کہاکہ گرونانک دیو جی نے اپنی تعلیمات میں بدی کومٹانے نیکی کوپھیلانے کی بار بار تلقین کی ہے اور اپنی تعلیمات میں انہوںنے اس بات کابھی درس دیاہے کہ گورے کوکالے پرر کالے کوگورے پرکوئی سبقت نہیں ہے سب کاخالق او مالک ایک ہے اور ہر ایک مزہب انسان دوستی کی تلقین کرتاہے ۔بیساکھی کاتہوار سکھوں کے کیلنڈر کے مطابق نیاسال کاآغاز اور فصلون کوکاٹنے کے دن کے حوالے سے بھی مانا جاتاہے او ربیساکھی کے موقعے پرگردواروں میں لنگر کااہتمام کیاجاتاہے جہاں ہرفرقہ سے لوگ لنگر میں شرکت کر کے اپنی پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں ۔بیساکھی کے موقعے پرجموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا ان کے مشیروں کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نائب صدر عمرعبداللہ پی ڈ ی پی صدر محبوبہ مفتی پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری سی پی آئی ایم کے سیکریٹری محمدیوسف تریگامی کے علاوہ وادی کشمیرسے تعلق رکھنے والے ہندوں مسلمانوں نے سکھ برداری کومبارک باد پیش کی ۔بیساکھی کے موقعے پرسکھ برادری نے جموںو کشمیرکے امن ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی ۔