بیتاڑ نالہ پل کے فٹ پاتھ کو نقصان پہنچا رہے ٹریکٹر ڈرائیور، پل پر تعینات پولیس تماشائی

0
0

سماج سیوا سوسائٹی نے انتظامیہ سے پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کا کیا مطالبہ
ماجد چوہدری
پونچھمرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بیتاڑ نالہ پر تعمیر پ±ل کے فٹ پاتھ پر چڑھے ایک ٹریکٹر کی فوٹو سماج سیوا سوسائٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ہے جس میں ایک ٹریکٹر پل پر سامنے سے آرہی گاڑی کو راستہ دینے کے لیے فٹ پاتھ پر چڑھا دکھائی دے رہا ہے جس سے پہلے سے خستہ حال فٹ پاتھ کو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن بڑے افسوس کی بات یہ ہیکہ اس پل کے پاس پولیس کی چوکی ہے اور وہاں سے ٹریفک کے اس بدتر نظام کو صرف تماشائی بن کر دیکھا جاتا ہے جبکہ اس طرح سے کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔سماج سیوا سوسائٹی نے ایک بیان جاری کر بتایا ہیکہ یہ بیتار نالہ پل پونچھ کی ایک حالیہ تصویر ہے جس میں ہم ایک ٹریکٹر کو فٹ پاتھ پر دوڑتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ گاڑیوں کی اس قسم کی سرگرمیاں فٹ پاتھ کو نقصان پہنچاتی ہیں اور فٹ پاتھ کو پہلے ہی کافی حد تک نقصان پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل فٹ پاتھ کی دیکھ بھال تو کی گئی تھی لیکن دیکھ بھال ٹھیک نہیں تھی، فٹ پاتھ کا معیار اب بھی ٹھیک نہیں ہے۔ بعض مقامات پر فٹ پاتھ ٹوٹ گئے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ جو کوئی فٹ پاتھ پر گاڑی چلاتا ہے تو اسکے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ یہ پل پبلک پراپرٹی ہے اور عام لوگوں کے ٹیکس سے بنایا گیا ہے۔ ہم نے ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا