لازوال ویب ڈیسک
بہرائچ:// اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے مہاراج گنج میں گذشتہ دنوں ہوئے فرقہ وارانہ فساد کے بعد محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے اس میں ملزم بنائے گئے 23افراد کے مکانات پر جمعہ کی دیر شام نوٹس چسپاں کیا ہے۔
http://www.uniurdu.com/newspage
نوٹس میں سڑک پر تجاوزات کو تین دنوں کے اندر خود توڑنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے مہاراج گنج بازار میں دہشت کا ماحول ہے۔
نوٹس کے بعد لوگ اپنا سامان ٹرکٹر۔ٹرالی اور دیگر وسائل سے نکالنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسے میں وہاں رہ رہے لوگ اپنا سامان بچانے کے لئے اسے محفوظ مقام کی جانب لے جارہے ہیں۔ ہفتہ کی صبح سے ہی بازار میں لوگوں کی ہلچل دیکھی جارہی ہے۔
واقعہ ہردی تھانہ علاقے کہ مہاراج گنج بازار میں پیش آیا تھا۔ جہاں مورتی وسرجن جلوس پر پتھراؤ کے دوران ہوئی فائرنگ میں ریہو منصور پور گاؤں کے رام گوپال مشرا کی موت ہوگئی تھی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے معاملے میں کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ جاری کی گئی نوٹس میں تشدد کے کلیدی ملزم عبدالحمید کا گھر بھی شامل ہے۔ لوگ بلڈوزر کی کاروائی کے شبہ میں دہشت کا شکار ہیں۔