بہترین کارگردگی پہ ہمیں سرہانہ کرنی چاہئے۔ شیراز احمدمغل ازہری

0
0

عمر ارشدملک

  • راجوری؍؍ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ظہیراحمد خان کے تبادلہ کے موقع پر گھمبیر مغلاں میں عوام سیاسی وسماجی کارکن شہرازاحمد ازہری مغل کی قیادت میں بہترین کارگردگی پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر انہیں پھولوں کی مالاوں کے ذریعہ خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہراز ازہری مغل نے کہا کہ ہمیں فخر ایسے نوجوان آفیسر پر جنہوں نے راجوری کی دھرتی پر بلا لحاظ مذہب و ملت یا ذات و برادری اپنے منصب کو بے روح کار لایااور آپنے دوران تعیناتی تمام رکے ہوئے اور بے ڈھنگے تعمیراتی کاموں ذاتی مداخلت کے ذریعہ بے روح کار لایا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ جس سے راجوری ڈویڑن کی عوام مستفید ہوئے ہوئی۔ ازہری نے کہا کہ ہم پر عوام راجوری کے ساتھ ساتھ خاص طور پہ گھمبیر مغلاں کی عوام کی طرف سے ایسے ہونہارآفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کہیں سالوں سے التوا میں پڑے تعمیری کاموں کو عوامی مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے منظر عام پرلایا جن میں سے بعض سڑکوں پر شد و مد سے کام جاری ہے اور امید کرتے ہیں کہ جو کام ابھی شروع نہیں ہوئے وہ بھی جلد نئے آفیس کے ذریعہ سے پایا تکمیل کو پہنچیں گئے۔ عوام نے حکومت سے یہ بھی شکوہ کیا ظہیر خان جیسے ایماندار آفیسر کو مزید راجوری میں خدمات کا موقع دینا چاہئے تھا۔ اس موقع پہ کہیں سماجی شخصیات نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں ظہیر احمد خان نے تمام حضرات کا عزت و افزائی کیلئے شکریہ ادا کیااور کہا کہ میں راجوری ڈویڑن و خاص طور پہ گھمبیر مغلاں کی عوام ے اخلاقیات سے متاثر ہوں میں نے اپنی طرف سے کہیں طرح کے چیلینجزکے باوجود بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کی اس دوران اگر مجھ سے کوئی کوتاہی ہو گئی ہو تو میجھے اپنا عزیز سمجھ کر معاف کر دیا جائے خاص طور پر ماسٹر محمد بشیر مغل ‘ محمد تاج مغل ‘ محمد ایوب مغل ‘ حاجی یوسف مغلوغیرہ قابل ذکر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا