جنیوا، // اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بدھ کو امن، سلامتی اور انصاف کے لیے پولیس فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فورسز بہترین قوانین، خفیہ اطلاعات اور وسائل کا اشتراک کرکے جرائم کو روکنے اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ہماری اجتماعی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہیں۔
مسٹر گٹیرس نے آج 7 ستمبر کو یہاں منائے جانے والے پہلے ’پولیس تعاون کے بین الاقوامی دن‘ کے موقع پر کہا کہ پولیس تعاون کے بنیادی اصول جوابدہی، پائیداری اور تنوع کا احترام انسانی حقوق میں مرکوز سماجی معاہدے کی تشکیل نو کے لیے ضروری ہیں۔ عوامی تعلقات اور مقامی حل کو ترجیح دینے والا پولیس نظام اعتماد اور سلامتی کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نظام میں خواتین کا بیش قیمت رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت سے انصاف سب کے لیے آسان ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو معاشرے کے تنوع کی عکاسی کرنی چاہئے جس کی وہ خدمت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ رکن ممالک کی اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے کہ خواتین کی قیادت سمیت پولیس فورسز کی سرگرمیوں میں مساوی شرکت ہو۔