پٹنہ //بہار میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں دربھنگہ، اجیار پور، سمستی پور (محفوظ)، بیگوسرائے اور مونگیر پارلیمانی حلقوں میں صبح 11 بجے تک تقریباً 22.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
انتخابی دفتر سے ملی اطلاع کے مطابق ان پانچ لوک سبھا سیٹوں کے لیے صبح 11 بجے تک تقریباً 22.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ سمستی پور پارلیمانی حلقہ میں سب سے زیادہ 23.69 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ بیگوسرائے میں سب سے کم ووٹنگ 20.93 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی مونگیر میں 22.85 فیصد، اجیار پور میں 22.79 فیصد اور دربھنگہ میں 22.73 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔
ان پارلیمانی حلقوں میں پارہ گرنے کا اثر ووٹنگ پر دیکھا جا رہا ہے۔ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے نکل رہی ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں۔ خاص کر خواتین ووٹرز میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز پہنچ رہی ہیں۔