یو این آئی
نئی دہلی’ ´//لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان نے اپنایہ دعوی دہرایا کہ بہار میں لوک سبھا کی تمام چالیس سیٹوں پر این ڈی اے کے امیدواروں کی فتح ہوگی اور مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بنے گی۔مسٹر پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا[؟]اپوزیشن بکھری ہوئی ہے ارو وہ الگ الگ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ جب کہ این ڈی اے متحد ہوکر انتخابی مہم چلارہا ہے اور وہ چٹان کی طرح متحد ہے ۔[؟] انہوں نے کہا کہ بہار میں اب تک 19 سیٹوں پر الیکشن ہوچکا ہے اور ان تمام سیٹوں پر این ڈی اے کا امیدوار کامیاب ہوگا۔ گذشتہ الیکشن میں جنتا دل یو’ این ڈی اے کے ساتھ نہیں تھا جب کہ اس مرتبہ وہ مل کر الیکشن لڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنتا دل یو کے پاس تقریباَ سترہ فیصد ووٹ ہیں۔انہوں نے ریزرویشن کے معاملے پر کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اس پارٹی کا کوئی رول نہیں ہے ۔ شیڈو لڈ کاسٹ۔ شیڈولڈ ٹرائب کوپونا پیکٹ کے تحت 1932میں ریزرویشن دیا گیا تھا۔ پسماندہ طبقات کو منڈل کمیشن کے ذریعہ ریزرویشن ملا جس کی رپورٹ وی پی سنگھ حکومت نے نافذ کی تھی۔ اس کے علاوہ اعلی ذات کے غریبوں کو ریزرویشن وزیر اعظم نریندر مودی نے دلایا ہے ۔ایل جے پی لیڈر نے الزام لگایا کہ کانگریس نے کسی دلت کو صدر نہیں بنایا اور آئین ساز بابا بھیم راو امبیڈکر کے ساتھ امتیازی سلوک کیا۔ یہاں تک کہ 1990تک پارلیمنٹ ہاوس میں ان کی تصویر تک نہیں لگی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے صرف غریبوں کے حقوق کا نعرہ دیا جب کہ مودی حکومت نے اسے عملی طورپر نافذ کرکے دکھایا۔مسٹر پاسوان نے بہار میں آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے نے انہیں جیل میں نہیں بھیجا ہے ۔ وہ عدالت کے فیصلے سے جیل میں ہیں۔انہوں نے اترپردیش کی انتخابی سیاست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سماج وادی پارٹی او ربہوجن سماج پارٹی میں اختلاف ہے اور کانگریس بھی وہاں اکیلے الیکشن لڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کے انتخابی مہم کی وجہ سے سیاسی ماحول تیزی سے این ڈی اے کے حق میں تیار ہورہا ہے اور الیکشن کے بعد پھر سے این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔یو این آئی
ب