بھیونڈی:*نیو نیشنل ہائی اسکول میں والدین/سرپرست کی میٹنگ

0
0
بھیونڈی : *نیو نیشنل اردو ہائی اسکول* میں مورخہ 25 جولائی  بروز منگل کے روز سے جماعت *پنجم* تا *دہم* کے تمام *والدین* کی میٹنگ 10اگست2023 تک الگ الگ دنوں میں لی گئی ۔میٹنگ مقررہ وقت پر صبح 11بجے شروع کی گئی ۔تمام کلاس ٹیچر نے اپنی اپنی کلاسوں کے طلباء وطالبات کے والدین کو سمجھایا کہ اپنے بچوں کو اگر مستقبل میں بہترین تعلیم یافتہ بنانا ہےتو آپ والدین ہمیشہ اسکول کے اساتذہ سے رابطے میں رہیں ۔تمام ٹیچر نے سب سے پہلی بات جو کہی وہ یہ کہ اپنے بچوں کو بہترین نظم و نسق کا عادی بنائیں۔انہیں وقت کی پابندی کا  عادی بنائیں۔ وقت کی پابندی پانچ وقت کی نماز سے آتی ہیں۔انہیں سب سے پہلے نمازکا عادی بنائیں۔جتنا ہوسکے طلبہ کو *موبائل* فون سے *دور* رکھیں۔کلاس ٹیچر نے والدین سے کہا کہ آج ہم لوگ جو باتیں بتا رہے ہیں والدین ان پر عمل پیرا ہوتے ہیں تو انشاءاللہ آپ کا بچہ آگے چل اچھی ڈگریاں حاصل کرے گا۔تمام اساتذہ نے والدین کو جو باتیں گوش گزار کیں وہ یہ ہے کہ ١)آپ والدین اپنے بچے کا بستہ وقتاً فوقتاً چیک کر لیا کریں ٢)آپ کے بچوں کو اسکول سے مڈ ڈے میل (کھچڑی ،دال چاول ،اپما) وغیرہ جو ملتا ہے اس کے لئے ہر روز ٹفن دے کر بھیجا کریں ٣)صاف ستھرے مکمل یونیفارم میں ہر روز وقت سے دس منٹ پہلے اسکول بھیجیں۔ ٤) لڑکوں کے بال اور ناخن چھوٹے رہنا چاہیے۔لڑکے پورا ٹایم اسکول میں شرٹ اینگ میں رہنا چاہیے اسکول کیلینڈر تمام طلبا کے پاس ہے اس کا استعمال تمام والدین ذمے داری سے کریں اس طرح کی بہت ساری ہدایات والدین کو دی گئیں اور بچوں کی ہر سرگرمی پر ماں اور باپ دونوں کی نگرانی رہنی چاہئے ۔
       اسکول ہذا کے کلاس ٹیچر شیخ *آصفہ* مس ،سید ساجدہ مس ،زہرہ مس،شاہین مس،حرا مس،عاءشہ مس،*تسنیم* مس،منصور سر،مطلب سر،شہناز مس،لبنی مس،*شاکر* سر وغیرہ نے تمام والدین وسرپرستوں سے کہا کہ جو گزر گیا اس پر کف افسوس نہ ملتے ہوئے اب ہمیں مستقبل کو درخشاں بنانے کے لئے حال میں محنت شاقہ کرنا ہے۔
       ہیڈ ماسٹر *مومن محمد مرتضیٰ* سر نے حسب روایت اپنے خطاب کی روشنی میں سامع والدین و سرپرستوں سے حالات حاضرہ کہ تناظر میں گفتگو فرمائی ۔نیز مہمانان کا استقبال بھی کیا۔جن والدین نے عدم شرکت کی وہ اسکول اوقات میں ذمہ داران سے رابطہ قائم کریں۔اس طرح کی ہدایت بھی دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا