بھیجا بھدرواہ میں مفت ہیلتھ و بیداری کیمپ کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر اور سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر ابو حامد زرگر کی متحرک نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی ڈوڈہ نے میڈیکل بلاک بھدرواہ کے گاؤں بھیجا علاقے میں ایک مفت میڈیکل چیک اپ کم بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپ کا مقصد علاقے کے غریب اور نادار لوگوں کو معیاری طبی امداد اور مفت ادویات کی فراہمی کے علاوہ ان کے گھر گھر پہنچنا تھا۔کیمپ کے دوران، ڈاکٹر منیز اقبال (MO RBSK) کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر صائقہ (MLHP)، آسیہ بیگم (Phst)، آشا دیوی (ANM)، منوج کمار (لیب ٹیک) اور سنجے کمار (آپتھلمک ٹیک) کے علاوہ ایم ایم یو ڈوڈہ کے عملے نے 70 سے زائد مریضوں کو اپنی خدمات پیش کیں جو مختلف علاقوں سے آئے تھے، جنہوں نے کیمپ سے فائدہ اٹھایا۔ مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔کیمپ کا مقصد مقامی لوگوں کو طرز زندگی کی مختلف بیماریوں جیسے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا اور اس کے علاوہ علاقے کے مقامی لوگوں کی طبی ضروریات کو پورا کرنا تھا۔محکمہ صحت نے یہ خصوصی پہل دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہتر صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا