ایس ایس اے اساتذہ کی تنخواہ واگزار کی جائے :یونس راہی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے کے ایس ایس اے کے بینر تلے فورم کے ریاستی صدر یونس راہی کی قیادت میں اساتذہ کی تنخواہوں کی واگزاری اور اسٹریم لائننگ کے پیش نظر ایک زور دار احتجاج کیا گیا ۔اس موقع پر اساتذہ نے اپنی بقایا تنخواہوں کی واگزاری اور ایرئر کیلئے نعرے بازی کی ۔مظاہرین سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راجیش پال سنگھ صوبائی صدر نے وزیر تعلیم سے اپیل کی کہ ان کی دیرینہ مانگوں کا ازالہ کیا جائے اور ایس ایس اے اساتذہ کی تنخواہ کو ریاستی بجٹ سے واگزار کیا جائے جبکہ فورم کے جنرل سیکریٹری نے ریاستی وزیر اعلیٰ سے اس معاملہ میں خصوصی مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ ان کی بقیہ تنخواہ کو واگزار کیا جائے ۔اس موقع پر یونس راہی ،جوگندر،منظور،سرندر،سرجیت نیتو راجپوت و دیگران نے تبادلہ خیال کیا ۔