متعدد سیاسی و سماجی کارکنان کا اظہار رکھ
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے علاقہ چمپل سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا جموں سڑک حادثہ میں موت واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گندو بھلیسہ کے علاقہ چمپل سے تعلق رکھنے والا نوجوان شاہ دین شیخ ولد منگتہ شیخ ٹکٹر گاڑی چلاتے وقت اچانک اجنبی ٹیپر گاڑی کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہوا جس سے راہ گیروں کی مدد سے پولیس نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی شاہ دین ڈرائیور زخموں کو تاب نے لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔بعد ازاں شاہ دین ڈرائیور کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں سے آبائی علاقہ کے لیے روانہ کیا۔ جہاں ان پاس والے قبرستان میں سیکڑوں لوگوں کے سامنے سپرد خاک کیا۔اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی کارکنان نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا جن میں کانگریس کے سنیئر لیڈر محمد شریف نیاز فیاض احمد یونس ملک محمد یاسر خان شیخ لیاقت علی و دیگران شامل ہیں۔ انہوں نے باری تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت و لواحقین کو گہرا صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔