کہاجموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد میں تاخیر معاشرے کے تمام طبقات کی شدید تشویش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ جے کے پی سی سی کے کارگزار صدر رمن بھلا رنے سابق ایم ایل اے یشپال کنڈل، کانگریس کے ضلع صدر سانبہ سنجیو شرما کے ساتھ آج سانبہ ضلع کے گاؤں کالی باری، ابتل، سادھو، رکھ امب ٹلی اور کرانڈی کا دورہ کرکے گاؤں والوں کی شکایات سنیں۔ اس موقع پر عوام نے اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کا دعویٰ کیاکہ ان کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی اور انتظامیہ اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہے جس سے عام لوگوں کو اکثر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وہیں لوگوں نے پینے کے صاف پانی، سڑکوں کی خستہ حالی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔قبل ازیں بھلا دیگر کانگریسی لیڈروں کے ساتھ انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ہیڈ کانسٹیبل شہید جوگندر لال کی رہائش گاہ پر تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے ان کے آبائی گاؤں اوتل کٹلا ضلع سانبہ میں گئے تھے اور سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔وہیں بھلا نے مقامی عوام کے ساتھ ملاقات کے دوران ضلع سانبہ کے دیہی پٹی میں دیہاتیوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکامی پر حکام پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جموں و کشمیر کے تمام خطوں میں لوگوں کی مساوی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ تاہم، جموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سماج کے تمام طبقات کے لیے ایک سنگین تشویش بن گئی ہے۔