بھرشٹاچار مکت جموں و کشمیر میں 4ستمبر سے 10 ستمبر کمیونٹی پر مبنی بیداری پروگرام
سرفرازقادری
پونچھ؍؍جاری بھرشٹاچار مکت جے اینڈ کے ہفتہ کے پیش نظر، تحصیلدار منڈی محترم شہزاد لطیف خان نے زون ساتھرہ کی پنچایت فتح پور میں کیمپ لگایا۔جس میں محترم مظفر علی ملک ایڈیشنل سیکرٹری ریونیو نے برائے راست زووم ایپ (Zoom App) کے ذریعے سے منعقدہ بیداری ورکشاپ کی صدارت کی۔کیمپ میں تحصیلدار منڈی، کے ہمراہ پٹواری حلقہ دہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پنچایت فتح پور کے سرپنچ محترم اختر کرمانی و چوکیدار حاجی محمد صدیق اور نمبردار حاجی عبدل العزیز کے ساتھ ساتھ سماجی کارکنان انصاف موومنٹ کے چیئرمین جاوید ریشی۔اور ہاشمی یوتھ کلب کے صدر سرفراز قریشی نے اپنے علاقے کے مسائیل زوم ایپ کے ذریعے اے سی آر اور تحصیدار کے گوش گزار کئے۔اس موقع کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی۔تحصیلدار صاحب نے مزید بتایا آج وہ تانا شاہی والا دور ختم ہوگیا ہے۔اگر کوئی بھی آپ سے کمیشن کے نام پر رشوت مانگے آپ میرے سے رجوع کریں،میں آپ کا نام مخفی رکھے ایسے شخص پر قانونی کاروائی کرواں گا۔ اس موقع پر تحصیلدار نے بھرشٹاچار مکت جموں و کشمیر ہفتہ منانے کے مقصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ضلع میں مختلف کمیونٹی پر مبنی بیداری پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ سرکاری افسران اور شہریوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات اور اس سے نمٹنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ تحصیلدار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام سرکاری دفاتر کو آن لائن موڈ پر منتقل کرنے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سروسز کی آن لائن شفٹ نے شفاف، جوابدہ اور شہریوں کے لیے قابل رسائی حکومت کی راہ ہموار کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بروقت سروس کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کو بھی یقینی بنایا ہے۔ تحصیل منڈی پنچایت فتح پور اور دھڑہ میں آگاہی کیمپ منعقد کیے جن میں بہت سی شکایات بالخصوص ریونیو کے معاملات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔