بھدرواہ میں یوم آزادی کی تقریبات اور ہر گھر ترنگا مہم کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

0
0

لازوال ڈیسک
بھدرواہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، بھدرواہ، چوہدری دل میر نے آج یہاں ڈاک بنگلہ بھدرواہ کے کانفرنس ہال میں جشن آزادی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اس ملاقات میں 11 اگست سے 17 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم کے آغاز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیںاے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ضروری انتظامات مثلاً سیکورٹی، بجلی کی فراہمی، پینے کے پانی وغیرہ کو بروقت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی تقریب نیو بس اسٹینڈ کوٹلی میں منعقد ہوگی، جہاں مہمان خصوصی ترنگا لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ پریڈ میںآئی آر پی ، سی آر پی ایف ،سینئر اور جونیئر NCC ونگز، سرکاری اور پرائیویٹ اسکول کے بچوں سے سلامی لیں گے۔ اسی طرح مقامی فنکاروں اور سکولوں کے بچوں کی جانب سے مقامی ثقافت، روایت اور حب الوطنی کو ظاہر کرنے والے مختلف ثقافتی پروگرام کو بھی حتمی شکل دی گئی۔وہیںملاقات میں ہر گھر ترنگا مہم کے روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت حکومت نے 11 اگست سے 17 اگست تک ”ہر گھر ترنگا“ کا آغاز کیا ہے تاکہ لوگوں کو 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا