بھدرواہ میںناجائز منافع خوری کا قہر جاری

0
0

پھلوں اورسبزیوں کے نرخوں میں اچانک اضافہ، عوام میںتشویش ،انتظامیہ خاموش
ساجد طفیل لون
بھدرواہ؍؍بھدرواہ میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں اضافہ سے پھل خریدنا غریب عوام کے بجٹ سے باہر ہوتا جا رہا ہے اطلاعات کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میںناجائز منافع خوری عروج پر ہے اور عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔اس ضمن میں لازوال سے بات کرتے ہوئے محمد سلیم وانی نے کہاکہ سبزیاں اور پھل خریدنا عام انسان کے بس کی بات نہیں ہے ۔موصوف نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی دوکانوں پر ریٹ لسٹیں بھی آویزاں نہیں ہیں۔
مقامی عوام کا کہنا ہے کہ گھر سے بازار سبزیوں لینے کی خاطر جاتے ہیں تو ناجائز منافع خوری کی وجہ سے کچھ لینے کی ہمت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ کو سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے اور ناجائز منافع خوری پر فوری قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ مقامی عوام کو اس ناجائز منافع خوری سے نجات دلائی جا سکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا