جنگلات تحفظ ٹیم نے بھلیسہ کے مختلف مقامات پر پودے لگائے
عشرت وانی
بھلیسہ ضلع ڈوڈہ کی سب ڈویژن گندو فارسٹ رینج بھلیسہ میں گرین جے کے ڈرائیو کے تحت رینج آفیسر بھلیسہ س±ریش جموال اور پوری ٹیم نے بھلیسہ کے مختلف مقامات پر پودے لگائے شجرکاری کا اغاز گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران میں ہوا جس میں بی ڈی سی چیئرپرسن محمد عباس راتھر گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران میں زیر تعلیم بچیوں اور بچوں کے علاوہ سٹاف ممبر نے بھی شجر کاری کا آغاز کیا جس کا موضوع ایک پیڑ بیٹی کے نام رکھا گیا تھا بی ڈی سی چیئرمین چنگا مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ پروگرام کے دوران شجرکاری مہم پر روشنی ڈالی گئی رینج آفیسر بھلیسہ ±سوریش جموال نے شجرکاری مہم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا جنگلات کا بچاو¿ کرنا ہم سب کا انسانی فرض ہے اچھی صحت کے لئے اچھی ہوا کا ہونا ضروری ہے ہوا ہماری جان ہے ہم ہوا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ان محاوروں کا خطاب میں استعمال کیا گیا مزید کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر جے کے یوٹی منوج سنہا کی ہدایت پر پورے جموں کشمیر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے پورے پروگرام کی لائیو سٹریمنگ کی جارہی ہے۔ رینج آفیسر بھلیسہ نے یقین دہانی کرائی کہ آنے والے دنوں میں ہر پنچایت میں شجرکاری کا پروگرام چلایا جائے گا اس دوران گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران انچارج ڈاکٹر برکت علی پروفیسر باٹنی ،پروفیسر وینے منہاس ، پروفیسر یاسر احمد ،پروفیسر دیپک راج ،کے علاوہ جنگلات تحفظ ٹیم بھی موجود رہی۔