مریضوں کو مشکلات کا سامنا ،ایکسرے کی فوٹو کاپی مریض کو موبائل فون پر دی جاتی ہے
ساجد طفیل لون
بھدرواہ؍؍بھدرواہ سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں مریضوں کو بنیادی سہولیات نہ ملنے سے عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے ۔لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک حادثے کے مریض کا کہنا تھا کہ شکروار صبح اچانک اس کی سکوٹی حادثے کا شکار ہو گئیجہاںاسکو بھدرواہ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیامگر بدقسمتی سے ہسپتال کی ایکسرے مشین میںخرابی کی خبر ملی۔متعلقہ حکام نے کہا کہ ایکسرے کی فوٹو کاپی نہیں ملے گی بالکہ آپکو اس کا فوٹو فون میں لینا ہوگا ۔مذکورہ شخص ایک صحافی ہے اور ایک صحافی کو بھی ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بہتر علاج میسر نہ ہوسکا۔وہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس موبائل فون فوٹو کی قابلیت والا نہ ہو تو اسے ایکسرے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔عوامی حلقوں نے ہسپتال انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر کی جائیں۔