بھجن لال نے ترنگا میراتھن کو جھنڈی دکھا کر کیاروانہ

0
0

جے پور، 13 اگست (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے آج صبح یہاں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت منعقد ترنگا میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
مسٹر شرما نے البرٹ ہال سے اس میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے آسمان پر غبارے چھوڑے اور ’ہر گھر میں ترنگا لہرانے‘ کا پیغام دیا۔ قومی پرچم تھامے مسٹر شرما نے خود بھی دوڑنے والوں کے ساتھ میراتھن میں حصہ لیا۔ جے پور گریٹر میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام اس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں رنرز نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ایسی اختراعی پہل ہے، جو ملک کے ہر شہری میں ملک کے احترام اور فخر کا جذبہ بیدار کرتی ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے زیراہتمام شروع کی گئی یہ مہم اب ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ اس مہم کے تحت گھر گھر جھنڈا لہرانا نہ صرف ترنگے کے ساتھ ذاتی تعلق کا احساس دلاتا ہے بلکہ قوم کی تعمیر میں ہم سب شہریوں کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا