ضلع انتظامیہ گاندربل کے زوجیلا ٹنل پر جاری کام کواگلے احکامات تک بند کرنے کے احکامات
مختار احمد
گاندربل؍؍سونمرگ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھاری برفباری کے بعد برف جمع ہونے اور اگلے چند دنوں تک گاندربل میں 2400 میٹر سے اوپر علاقوں میں درمیانے درجے کے برفانی تودے گر آنے کی خطرات کے پیش نظرانتظامیہ نے زوجیلا ٹنل ہیڈکوارٹر کے پروجیکٹ مینیجر میسیرز مہگا (MEHIL) کو ٹنل پر جاری کام کو روکنے کی ہدایت دی ہے۔اور فوری طور پر، زوجیلا ٹنل پر کام کرنے والے ملازمین، مزدوروں کی حفاظت کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو بھی کہا ہے بشمول مزدوروں کی غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کرنا، اور ضرورت پڑنے پر مزدوروں کو سیول انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کرکے ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کو بھی کہا گیا ہے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔اس حوالے سے ضلع انتظامیہ نے تحریری حکم نامہ اجراء کیا ہے۔واضع گذشتہ سال سر بل میں بھاری برفباری کے بعد زیر تعمیر زوجیلا ٹنل کے مضافات میں برفانی تودے گر آنے کے بعد کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے دو مزدور جانبحق ہوگئے تھے۔