لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍؍ ہندوستانی ریلوے نے ’بھارت گورو‘ ٹورسٹ ٹرینوں کے بینر کے تحت تھیم پر مبنی سرکٹس پر ٹورسٹ ٹرینوں کو چلانے کا تصور متعارف کرایا۔ ان تھیم پر مبنی ٹورسٹ سرکٹ ٹرینوں کا مقصد ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور شاندار تاریخی مقامات کی نمائش کرنا ہے۔ 2023 کے دوران، 96,491 سیاحوں کو لے جانے والی بھارت گورو ٹرینوں کے کل 172 ٹرپس چلائے گئے ہیں جو 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ملک بھر کے مختلف سیاحتی مقامات کا احاطہ کرتے ہیں۔ ان ٹرینوں نے بڑے سیاحتی سرکٹس کا احاطہ کیا ہے جیسے شری رام جانکی یاترا: ایودھیا سے جنک پور؛ شری جگناتھ یاترا؛ گاروی گجرات” کا دورہ؛ امبیڈکر سرکٹ؛ شمال مشرق کا دورہ۔ان ٹرینوں پر کیا جانے والا سفر جامع ٹور پیکجز کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے جس میں آف بورڈ سفر اور بسوں کے ذریعے گھومنے پھرنے، ہوٹلوں میں قیام، ٹور گائیڈ، کھانا، سفری انشورنس وغیرہ جیسی خدمات فراہم کی جاتی ہیں اور ساتھ ہی آرام دہ ٹرین کا سفر اور اس سے منسلک آن بورڈ خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ ریلوے کی وزارت نے بھارت گورو ٹرین اسکیم کے تحت بہتر کوالٹی کوچوں کے ساتھ ریل پر مبنی سیاحت کی فراہمی کے ذریعے گھریلو سیاحت کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ یہ گھریلو سیاحت کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت ہند کے اقدامات ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ اور ‘ دیکھو اپنا دیش’ کے مطابق بھی ہے۔