ڈپٹی میئر جے ایم سی بلدیو سنگھ بلوریانے بطور مہمان خصوصی کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارت وکاس پریشد گریٹر کیلاش برانچ نے کنجوانی میں ’بھارت کو جانو‘ پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پرڈپٹی میئر جموں بلدیو سنگھ بلوریا مہمان خصوصی تھے، جب کہ انیل کمار کارپوریٹر وارڈ 10 انیل ماسوم، کارپوریٹر وارڈ 68 انیل کمار و دیگران موجود تھے ۔واضح رہے یہ پروگرام سات اسکولوں کے درمیان ایک انٹر اسکول کوئز مقابلہ جس میں جموں کے سات اسکولوں نے شرکت کی ۔تاہم شروع میں، راکیش شرما صدر جی کے برانچ نے میزبان کے طور پر مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔دریں اثناء دیپ جیوتی/سرسوتی وندنا ثقافتی رقص/وندے ماترم گیت کو چلا کر پروگرام کا آغاز کیا۔ اس کے بعد کئی اہم سرگرمیاں انجام دی گئیں۔اس اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی میئر جموں، بلدیو سنگھ بلوریا نے پریشد کے کردار کی تعریف کی جو ‘سنسکار’ کے لیے کام کرتی ہے اور بے لوث ‘سیوا پروجیکٹس’ چلا رہی ہے۔ ڈپٹی میئر جموں نے بھی طلباء کے ساتھ تعارف کرایا اور بچوں کی تعریف کی ۔