بھارت سکاٹس اور گائڈ کیمپ کا افتتاح

0
0

اس طرح کے اقدامات سے شرکاء میں آپسی بھائی چارگی اور معاشرے میں ترقی دیکھنے کو ملے گی :ـسلاتھیہ
نمائندہ لازوال

سانبہ//سابق وزیر و ریاستی نائب صدر نیشنل کانفرنس سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے یہاں بی بی انسٹی چیوٹ آف انٹلیکچول میں بھارت سکوٹس اور گائڈ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے امید جتائی کہ اس طرح کے اقدامات سے شرکاء میں آپسی بھائی چارگی اور معاشرے میں ترقی دیکھنے کو ملے گی ۔موصوف نے کہا کہ نوجوان نسل پر وطن کو مضبوط کرنے کیلے اس طرح کے اقدامات کر نے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔موصوف نے اس موقع پر سکوٹس کی حرکات میں مزید بڑھاوے پر زور دیا تا کہ اس میں زیادہ سے زیادہ نوجوان شرکت کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بڑے پروگرام کی معاشرے میں ضرورت تھی تاکہ نوجوان طبقہ ایک بہترین شہری کا کردار ادا کر سکیں جبکہ اس موقع پر آئی ڈی سونی کمشنر بھارت سکوٹس اینڈ گائڈس جموں و کشمیر نے اس بڑی مہم پر روشنی ڈالی اور تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شام سروپ،سندھیا بھارتی ،دمپل شرما و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا