بھارت بند: ایس سی، ایس ٹی، او بی سی تنظیموں کا جموں میں پُرامن احتجاج

0
0

ذات پات کی درجہ بندی کے سپریم کورٹ کے مشورے کے خلاف آواز بلند؛50 سے زائد تنظیموں کا مشترکہ مظاہرہ
جان محمد

جموں؍؍ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوک پر آج کا دن تاریخی احتجاج کا گواہ بنا، جب 50 سے زائد ایس سی، ایس ٹی، اور او بی سی تنظیموں نے یکجا ہو کر سپریم کورٹ کی جانب سے ذات پات کی درجہ بندی اور کریمی لیئر سے متعلق جاری ایڈوائزری کے خلاف پْرامن احتجاج منظم کیا۔ بھارت بندھ کے سلسلے میں ہونے والے اس احتجاج کا مقصد نہ صرف آئینی حقوق کا تحفظ تھا بلکہ 2 اپریل 2018 کے بھارت بندھ کے دوران شہید ہونے والے 13 افراد کو خراج عقیدت پیش کرنا بھی تھا۔ مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریزرویشن کے اصولوں کو آئین کے 9ویں شیڈول میں شامل کیا جائے اور اس سلسلے میں فوری طور پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوک پر تمام ایس سی، ایس ٹی، اور او بی سی تنظیموں کی جانب سے پْرامن احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔ یہ احتجاج بھارت بندھ کے سلسلے میں منعقد ہوا، جو سپریم کورٹ کی طرف سے ذات پات کی درجہ بندی اور کریمی لیئر کے حوالے سے جاری کردہ ایڈوائزری کے خلاف تھا۔ احتجاج کے آغاز میں 2 اپریل 2018 کے دوران بھارت بندھ کے موقع پر شہید ہونے والے13 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس احتجاج میں 50 سے زائد ایس سی، ایس ٹی، اور او بی سی تنظیموں نے اپنے حمایتیوںکے ساتھ حصہ لیا۔ مختلف تنظیموں کے صدور اور چیئرمینز نے اس موقع پر کہا کہ ریزرویشن کی دفعات کو ہندوستان کے آئین کے 9ویں شیڈول میں شامل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے وزیر اعظم ہند سے درخواست کی کہ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے ذات پات کی درجہ بندی اور کریمی لیئر کے حوالے سے جاری کردہ ایڈوائزری میں ترمیم کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کریں۔اس احتجاج میں شامل نمایاں شخصیات میں پروفیسر جی ایل تھاپا، ورکنگ صدر جے کے آر سی ای اے، مہندر بھگت، ورکنگ صدر جے کے آر سی ای اے اور صدر آل جے اینڈ کے بھگت مہا سنگھ، شام لال بھسین، ریاستی صدر آل جے اینڈ کے دلت چیتنا منچ اور سابق کارپوریٹر، آر کے کلسوترا، صدر آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی، ایس ٹی، او بی سی تنظیمیں، پروفیسر کالی داس، جنرل سیکرٹری آل انڈیا بیک ورڈ کلاسز یونین، ایف سی ساتیا، صدر آل انڈیا بیک ورڈ کلاسز فیڈریشن اور ریاستی جنرل سیکرٹری آل جے اینڈ کے پراجاپتی سبھا، کیول کرشن فوترا، صدر آل جے اینڈ کے سائیں سماج سبھا، بلونت کٹاریہ، جنرل سیکرٹری آل انڈیا فیڈریشن آف بیک ورڈ کلاسز اور انچارج وشوکرمہ لائبریری، محترمہ سونیتا بانگوترا صدر آل جے اینڈ کے سمیتی بائی پھولے مہلا سنگٹھن اور نائب صدر آل جے اینڈ کے دلت چیتنا منچ، نریندر دت بھگت، صدر آل جے اینڈ کے میگھ سبھا اور جنرل سیکرٹری آل جے اینڈ کے دلت چیتنا منچ، ایم ایل بنالیہ، جنرل سیکرٹری آل جے اینڈ کے گرو روی داس سبھا (ریٹائرڈ) جموں، ایڈوکیٹ انور چوہدری، آر ڈی تھاپا، صدر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یوا سنگٹھن، انجینئر رمیش بھسین، چیئرمین شری گرو روی داس سبھا بیشنا، شام لال کنڈل، صدر شری شری گرو روی داس سبھا آر ایس پورہ، مدن لال بھسین، صدر شری گرو روی داس سبھا اکھنور، آر ایل باسون، چیئرمین شری گرو روی داس سبھا اکھنور، منوج کمار سابق صدر شری گرو روی داس سبھا اکھنور، لوکندر سنگھ روی، ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈی جی جی ایس آئی اور صدر شری گرو روی داس سبھا چھنی، راما، جنک راج تھاپا، ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈی جی، جی ایس آئی، تارا چند سمبیال، صدر شری گرو روی داس سبھا چھنی ہمت، دیو راج انگرال، صدر آل جے اینڈ کے امبیڈکر ویلفیئر فورم، رام ناتھ، صدر کبیر سبھا خور، کرشن لال سنگرال، صدر شری گرو روی داس سبھا کبیر کالونی جموں، اشوک کمار، صدر شری گرو روی داس سبھا گنگیال ایکتا وہار، وکرم سنگھ، صدر شری گرو روی داس سبھا خور، پنڈت اشوک کمار، جنرل سیکرٹری شری گرو روی داس سبھا بومل، منگل داس، صدر شری گرو روی داس سبھا راجپورہ میگوتریان شامل ہیں۔مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے اس احتجاج کے بعد معزز وزیر اعظم ہند اور معزز صدرہند کے نام یادداشتیں صوبائی کمشنر جموں رومیش کمار کے ذریعے پیش کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا