بھاجپا نے سابق فوجیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نوازہ
لازوال ڈیسک
جموںبھاجپا جنرل سیکریٹری یدھویر سیٹھی کی قیادت میں ایک اہم تقریب کا جموں میں انعقاد کیا گیا جہاں سابق فوجیوں کو نوازہ گیا ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود تھے ۔وہیں شرکاءنے فوجیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ان کے والدیںاور قربانیوں کی وجہ سے ہے جو ملک ترقی کرتا ہے اور خوشحال بن جاتا ہے کیونکہ سپاہی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہےں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یدھویر سیٹھی نے کہا کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی حالیہ قربانیاں دشمن کے لئے آنکھ کھولنے والی ہیں اوربھارت اپنی زمین پر اس طرح کی غلطی کو برداشت نہیں کرسکتا۔وہیںریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے یدھویر سیٹھی نے کہا کہ انہوں نے سب سے زیادہ سخت اور مشکل حالات میں کام کیا ہے۔