افواج میں شمولیت کی ترغیب دینے کیلئے آگاہی لیکچر کا انعقاد کیاگیا
لازوال ڈیسک
پونچھ// بھارتی فوج نے ضلع پونچھ کے تحت تحصیل سرنکوٹ میں طلباء کو ہندوستانی مسلح افواج میں شمولیت کی ترغیب دینے کے لیے ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔اس دوارن طلباء کو تینوں خدمات میں بطور افسر اور دیگر رینک میں شامل ہونے کے لیے مردوں اور خواتین کے لیے دستیاب مختلف اندراجات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔وہیںانہیں داخلہ امتحانات اور بھرتی ریلیوں میں شرکت کے لیے تعلیمی اور جسمانی تقاضوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ لیکچر میں شرکت کرنے والے اساتذہ اور معاشرے کے دیگر افراد نے نوجوان ذہنوں کے ساتھ اس مثبت مشغولیت کے لیے ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔