بھارتی فوج نے چھاترو، کشتواڑ میں چناب ویلی کراس کنٹری کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍امن کو فروغ دینے اور ڈوڈہ، کشتواڑ اور رامبن اضلاع کے علاقے میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے، کھیلو انڈیا پہل کے سلسلے میں، ہندوستانی فوج نے چھاترو، کشتواڑ میں چناب ویلی کراس کنٹری کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد کھیلوں کے جذبے کو ابھارنا اور اسے مزید فروغ دینا، اعلیٰ سطحوں کے لیے ٹیلنٹ کی شناخت اور پرورش کرنا تھا۔ وہیںایونٹ کے حصہ کے طور پر تین قسم کی ریس کا انعقاد کیا گیا۔تاہم 12 کلومیٹر کراس کنٹری ریس میں ڈوڈہ، کشتواڑ اور رامبن اضلاع کی کل پانچ ٹیموں نے حصہ لیا۔وہیںحصہ لینے سے لے کر دوڑ کے اختتام تک نوجوانوں کا مسابقتی جذبہ، جوش اور ولولہ قابل تعریف تھا۔ اس موقع پرٹیم اور انفرادی انعامات دیئے گئے۔واضح رہے ‘رن فار یونٹی’ کا انعقاد لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے کیا گیا تھا، جس کا مقصد نوجوانوں کو اتھلیٹکس اور کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا