بنیادی صحت کی اسکریننگ اور حفظان صحت، غذائیت اور احتیاطی نگہداشت کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہندوستانی فوج کی بلنوئی بٹالین نے پیپلز ہٹ فاؤنڈیشن، دیوا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلنوئی بیس، سب ڈویژن مینڈھر، تحصیل منکوٹ، ضلع پونچھ میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضروری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پرڈاکٹر روہت کول کی سربراہی میں پیپلز ہٹ فاؤنڈیشن ایک قومی سطح کی رجسٹرڈ این جی او ہے جو حکومت ہند اور نیتی آیوگ کے ساتھ رجسٹرڈ ہے جس نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم کو اکٹھا کیا جو طبی مشاورت، چیک اپ اور علاج کی پیشکش کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرتے تھے۔
واضح رہے کیمپ کا انعقاد ڈاکٹر اے ڈی سنگھ، چیئرمین دیوا گروپ کی مجموعی نگرانی میں کیا گیا۔وہیں’موبائل ہیلتھ کلینک پروگرام‘ کے تھیم والے میڈیکل کیمپ میں منکوٹ بلاک کے دیہاتوں نے زبردست شرکت کی۔دریں اثناء طبی مشاورت کے علاوہ، کیمپ میں مفت آیوش ادویات، بنیادی صحت کی اسکریننگ اور حفظان صحت، غذائیت اور احتیاطی نگہداشت کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی۔