بھارتی فوج نے سموٹ راجوری میں شمشیر احمد والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا

0
0

فائنل مقابلے میں’شمشیر احمد والی بال کلب‘ نے فتح حاصل کی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍نوجوانوں میں کھیل کود کو فروغ دینے کی کوشش میں ہندوستانی فوج نے سموٹمیں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔اس ٹورنامنٹ میں چار گاؤں کی کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔وہیں فائنل میچ 23 مارچ 2024 کو شمشیر احمد والی بال کلب اور سویاں والی بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔اس موقع پر فائنل میں ‘شمشیر احمد والی بال کلب’ نے فتح حاصل کی۔ فائنل میچ کو سندوٹ گاؤں کے سرپنچ، نائب سرپنچ اور پرجوش شہریوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ اس کا مقصد نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنا تھا۔ وہیںمقامی والی بال کوچز نے نوجوان ذہنوں کی تشکیل میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان اقدامات کو سراہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا