آرمی اور سول ویٹرنری کی ٹیم نے مویشیوں کا طبی معائنہ اور علاج کیا
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍دور دراز دیہاتوں میں بنیادی مدد فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ، ہندوستانی فوج نے ضلع ریاسی کے بدر گاؤں میں ایک ویٹرنری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس علاقے کے لوگوں کے پاس جانوروں اور مویشیوں کا بڑا ذخیرہ ہے، لیکن ان کی مدد کے لیے ویٹرنری طبی سہولیات کا فقدان ہے۔اسی مناسبت سے گورنمنٹ ویٹرنری ہسپتال مہور سے آرمی اور سول ویٹرنری کی ٹیم نے مویشیوں کا طبی معائنہ اور علاج کیا۔تاہم کیمپ عوام کے لیے بے حد مفید ثابت ہوا جن کے لیے مویشی پالنا ایک بنیادی پیشہ ہے۔ اس اقدام کو گاؤں والوں نے بہت سراہا، جنہوں نے کیمپ کے دوران موجود طبی ماہرین کی ٹیم کے لیے اطمینان اور شکریہ ادا کیا۔