اراکین نے ہتھیاروں سے نمٹنے میں اپنی تربیتی مہارت کا مظاہرہ کیا
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍ہندوستانی فوج نے ریاسی کے ویلج ڈیفنس کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ایک انٹرایکٹو ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ورکشاپ کے دوران، اراکین نے ہتھیاروں سے نمٹنے میں اپنی تربیتی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ وہیںآرمی یونٹ نے وی ڈی سی کے تمام ممبران کی اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد کی اور ویلج ڈیفنس کمیٹی کے کردار پر زور دیا۔
اس ورکشاپ کے ایک حصے کے طور پر ہتھیاروں کی ہینڈلنگ اور صفائی، مشکیٹری اور ہتھیاروں کی معمولی مرمت کے بارے میں ایک لیکچر کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا۔ اس تقریب کو وی ڈی سی ممبران کے کردار پر خیالات کے تبادلے کے لیے بھی استعمال کیا گیا جس میں نوجوانوں کو دفاعی خدمات میں شامل ہونے اور منشیات سے دور رہنے کی ترغیب دینا شامل ہے۔اس ورکشاپ کے دوران کل 30 وی ڈی سی ممبران موجود تھے۔