لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ہندوستانی فوج نے کالا کوٹ، راجوری میں نیتر سنگھ، ایس ایم انٹر ولیج دنگل مقابلہ کا انعقاد کیا۔وہیں مختلف وزن کے زمروں کے پہلوانوں نے چیمپئن شپ میں بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔اس مقابلے کا مقصد کھلاڑیوں کے جذبے کو ابھارنا، جسمانی فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور دور دراز کے سرحدی دیہات کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنا تھا۔تاہم سدبھاونا پہل کے تحت منعقد ہونے والے اس ایونٹ نے تماشائیوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا، جنہوں نے اپنے پسندیدہ پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی انتھک کوشش کی۔اس ایونٹ کے اختتام پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فاتح اور رنر اپ پہلوانوں کو انعامات سے نوازا گیا۔