بھارتی فوج نے دچھن، کشتواڑ کے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکولمیںدوستانہ والی بال میچ کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍مقامی نوجوانوں کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور نوجوان ذہنوں کو تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، ہندوستانی فوج نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول، دچھن، کشتواڑ کی طالبات کے ساتھ دوستانہ والی بال میچ کا انعقاد کیا۔ والی بال میچ دیکھنے والے دچھن کے مقامی لوگوں نے ان اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ہندوستانی فوج کے اس طرح کے اقدامات سے نوجوانوں میں کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینے اور انہیں تعمیری اور قوم کی تعمیر کی سرگرمیوں میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے میچ میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا