مختلف علاقہ جات سے آٹھ ٹیموں نے کھیل کا مظاہرہ کیا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ہندوستانی فوج 15 اکتوبر سے 23 اکتوبر 2024 تک پونچھ ضلع کے بفلیاز میں منعقد ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب اختتام کا فخر کے ساتھ اعلان کیا۔اس موقع پر 95 باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل آٹھ مقامی ٹیمیں اعلیٰ اعزازات کے لیے مدمقابل تھیں۔ اس ٹورنامنٹ نے اتحاد کو فروغ دینے، کھیلوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور کمیونٹی بانڈز کو مضبوط کرنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ ایک سنسنی خیز فائنل میں، نیو اسٹار نے سیالاں بی کو 19 رنز کے زبردست مارجن سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
https://joinindianarmy.nic.in/
آپریشن سدبھاونا کے ایک حصے کے طور پر شروع کی گئی یہ پہل، کھیلوں، کمیونٹی کی شمولیت، اور قومی خدمت کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی فوج کی ثابت قدمی کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ اس تقریب نے مقامی آبادی کے ساتھ ہندوستانی فوج کے گہرے تعلق کو تقویت بخشی، جس نے قوم کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی غیر متزلزل لگن کا مظاہرہ کیا۔