بھارتی فوج نے بانہال کے دور افتادہ گاؤں اشعر میں عوام کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
بانہال؍؍بھارتی فوج نے ضلع رامبن کی تحصیل بانہال کے دور افتادہ گاؤں اشعر میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کی مدد سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال نے کی، جس نے ماہر ڈاکٹرز بشمول گائناکالوجسٹ، آرتھوپیڈسٹ اور جنرل فزیشن فراہم کیے تھے۔وہیں کیمپ میں آیوش محکمہ کے ڈاکٹروں نے بھی حصہ لیا۔اس تقریب کا مقصد 450 سے زائد بزرگوں، خواتین اور بچوں میں میڈیکل چیک اپ، خون کے نمونے جمع کرنا اور مفت ادویات تقسیم کرنا تھا۔تاہم کیمپ ایک شاندار کامیابی تھی، جس میں لوگوں نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور عوام کی فلاح و بہبود اور صحت مند زندگی کو فروغ دینے میں انسانی امداد کی اہمیت کے لیے ہندوستانی فوج کی تعریف کی۔دریں اثناء ضروری طبی خدمات فراہم کرنے کے علاوہ، کیمپ نے فوج کے لیے مقامی کمیونٹی سے رابطہ قائم کرنے کے ایک موقع کے طور پر بھی کام کیا۔وہیں فوجیوں نے گاؤں والوں سے بات چیت کی اور ان کی ضروریات اور خدشات کے بارے میں جانا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا