بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیر میں پارٹی لیڈر کے گھر کو جلانے پر آتش زدوں کی مذمت کی 

0
0

ازوال ڈیسک 
جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کشمیر میں پارٹی  لیڈر فاروق احمد راتھر کے گھر کو جلائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  اس غیر اخلاقی کام کی مذمت بھی کی ہے ۔ جانکاری کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی حلقہ انتخاب انچارج فاروق احمد راتھر اس وقت اپنے گھر میں موجود نہیں تھا جس وقت اس کے گھر کو جلایا گیا ۔ جبکہ اس سلسلہ میں پارٹی کے ریاستی صدر ست شرما نے بھی اس کی مذمت کی ۔ واضح رہے گزشتہ دنوں کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ لیڈر گوہر احمد بھٹ کو بھی قتل کیا گیا تھا ۔ جو کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ لیڈر تھے ۔ وہیں اسی سلسلہ میں بی ۔جے ۔پی حلقہ انتخاب انچارج فا روق احمد کا گھر بھی جلا دیا گیا ۔ جبکہ ایک خاص بات یہ بھی رہی فا روق بھٹ اس وقت وہاں پر موجود نہیں تھے ۔ ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھر کو نظر آتش کیا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا