جموں وکشمیرمیں ڈبل انجن سرکارکی بہارآئے گی:جگل کشورشرما
مودی دورمیں نوجوانوں کے ہاتھوں سے پتھرچھوٹالیپ ٹاپ آیا:اشوک کول
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیراسمبلی انتخابات میں اپنی چناوی مہم میں نیاجوش اورولولہ بھرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی نے ’اب کی بار بھاجپاسرکار‘کے مشن کوحاصل کرنے کیلئے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹرتریکوٹہ نگرجموں سے ’وستارکوں‘کوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیاجومختلف اسمبلی حلقوں میں جاکرقیام کریں گے اورپارٹی کی چناوی مہم کوتیزکریں گے۔’وستارکوں ‘کوجموں وکشمیربھارتیہ جنتاپارٹی چناوی مہم کمیٹی کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ جگل کشور شرمااورجنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن )اشوک کول نے پرجوش نعروں کی گونج کے درمیان ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔وستارک بھاجپاکے اسمبلی حلقہ جات میں چناوی عمل مکمل ہونے تک انہیںتجویز کردہ ذمہ داریوں پرماموررہیں گے ۔
https://jkbjp.in/
اس موقع موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جگل کشور شرما نے کہاکہ جموں وکشمیرکے کونے کونے میں لوگوں کا سیلاب بھارتیہ جانتاپارٹی کے کارواں کاحصہ بن رہاہے اوریہ وزیراعظم نریندرمودی کی دس سالہ دوراقتدارمیں ملک اور جموں وکشمیرکیلئے اُٹھائے گئے تاریخی وانقلابی اقدمات کانتیجہ ہے کہ آج ہرطبقہ سے ہرعلاقے اور ہرجماعت سے لوگ ذوق درجو ق بھارتیہ جنتاپارٹی کاحصہ بن رہے ہیں اور بھاجپا پریوار وسیع سے وسیع ترہوتاجارہاہے۔
جگل کشور شرمانے کارکنان سے کہاکہ وہ گھرگھروزیراعظم نریندرمودی کے عوام دوست فلاحی کاموں کواُجاگر کریں اورساتھ ہی نیشنل کانفرنس ۔کانگریس کے ٹولے کی ملک اورخاص طورپرجموںوکشمیرمخالف پالیسیوں کوبے نقاب کریں تاکہ جموں وکشمیرکوپھر سے آگ میں جھونکنے کی ان کے سازشی الائنس کاپردہ فاش کیاجاسکے اور جموں وکشمیرکی عوام امن اوربھائی چارے کیساتھ ایک وکست بھارت کی تعمیرمیں اپناکردارنبھاسکیں۔
اس موقع پر جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن )اشوک کول نے بولتے ہوئے خبردارکیاکہ نیشنل کانفرنس اور اس کی اتحادی کانگریس اقتدار کے خاطرجموں وکشمیرمیں پھر سے دفعہ370کوواپس لانے اور 1953سے قبل کی پوزیشن کی بحالی جیسے نعروں کیساتھ جموں وکشمیرکے لوگوں کوگمراہ کرنے پرتلی ہوئی ہیں۔ایسے عناصرجموں وکشمیرکوپھرسے سیاہ دورمیں دھکیلنے اورپھرسے یہاں پتھربازی اوردہشت گردی کوبڑھاوادینے کی سازشیں رچ رہے ہیں کیونکہ ان کی سیاست ایسے ہی ہتھکنڈوں پرچلتی تھی لیکن اب جموں وکشمیرکے لوگوں نے وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ایک نیاجموںوکشمیرتعمیرہواہے جہاں بچوں کے ہاتھوں میں پتھر کی جگہ لیپ ٹاپ نے لی ہے اور دہشت گردی کاخاتمہ ہوااورجموں وکشمیرمیں سیاحوں کاتانتالگاہواہے۔
اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں ڈبل انجن سرکاربنانے کیلئے بھاجپاپرجوش اندازمیں چناوی میدان میں ہے اور یقیناجموں وکشمیرکی عوام ایک روشن مستقبل کیلئے اپنے ووٹ کااستعمال کرتے ہوئے بھاجپاکوبھاری اکثریت کیساتھ کامیاب بنائے گی۔اُنہوں نے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ دفعہ370کے خاتمے کے بعد آئی جموں وکشمیرمیں تعمیروترقی اورخوشحالی کی اس لہرکوگھرگھر پہنچائیں اور بھاجپا کواپنے دم پرحکومت بنانے کے اپنے مشن کوحاصل کرنے میں بھرپورجدوجہدکریں۔اس موقع پرموجوددیگرسینئرلیڈران میں نائب صدراسیم گپتا، اوبی سی مورچہ صدر سنیل پرجاپتی، ڈی ڈی سی جموں کے چیئرمین بھارت بھوشن گپتا قابل ذکر ہیں۔