کہا بی جے پی کی اعلیٰ قیادت عوام کی ترقی چاہتی ہے
ریاض ملک
منڈی؍؍ گزشتہ دنوں کچھ ریاستوں میں چنائو ہوئے جن کے آج نتائج سامنے آے ہیں۔جن میں سے مدھیہ پردیش راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی جیت پر ضلع بھر کے ساتھ ساتھ تحصیل منڈی میں بھی منڈل پردھان حاجی محمد اشرف نے خوشی کا اظہار کیاہے۔ اور یہ امید ظاہر کی کہ آئیندہ انے والے اسمبلی اور ممبر پارلیمنٹ کے انتخابات میں لوگ بی جے پی کو اپنا بھرپور تعاون پیش کریں گے۔ جموں وکشمیر میں بھی ریاستی پارٹی قیادت پارٹی کو مضبوط کررہی ہے۔ امید ہیکہ آئیندہ ایم پی انتخابات میں بھی بی جے پی سبقت لے گی۔انہوں نے تمام جیت درج کرنے والے لیڈران کو مبارک باد پیش کرتے ہوے ان تمام ریاستوں کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔جنہوں نے بی جے پی کو اپنا ووٹ دیکر ایک اچھی سوچ کا مظاہرہ کیاہے۔جو ملک میں ترقی اور خوشحالی کی راہیں ہموار کرے گی۔ انہوں نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ ریاستی صدر ررویندر رینا، ایم پی جگل کشور شرماں ،سابق ایم ایل سی پردیپ شرما کے ساتھ ساتھ تمام تمام مرکزی ریاستی ضلعی اور تحصیل سطح کی بی جے پی قیادت وکارکنان کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکار کہ ترقیاتی منصوبوں سے لوگ خوش ہیں۔جس سے یہ امید ظاہر کی جارہی ہیکہ آئیندہ ایک بار پھر ہماری حکومت بنے گی۔