مرکزی سرکار کی تمام اسکیموں کو عوام تک متعارف کرواناہماری زمہ داری:مقررین
ریاض ملک
منڈی؍؍ بھارتیہ جنتاپارٹی پارٹی کی جانب سے حالیہ دنوں بی جے پی کے بنیادی رکن اور بار پارٹی میں مختلف پر عہدوں پر فائیز رہنے والے چوہدری حاجی محمد اشرف دیدڑ کو ایک بار پھر ایس ٹی مورچہ کے نائیب صدر کا عہدہ سونپا گیاہے۔ جس کو دیکھتے ہوے پارٹی کی ضلع اکائی کی جانب سے حاجی محمد اشرف کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ پروگرام کی صدارت سابق ایم ایل سی پردیپ شرما جبکہ مہمان اعزازی حاجی محمد اشرف اور مہمان خصوصی بی جے پی ضلع صدر راجیش رینا، پہاڑی وائیز صدر منظور احمد لالا کے علاوہ سابق سرپنچ عبدلرشید جٹ، چوہدری عبدالحمید بی جے پی سنئیر ورکر، شاعر نظیر حسین نظیر ، سابق سرپنچ اور منڈل پردھان ساتھرہ خالد حسین خان، اربن منڈل پردھان نیشو شرما، ضلع جنرل سیکرٹری اقبال خواجہ، کسان مورچہ کے صدر غلام نبی خان، پیر طارق حیسن شاہ، گوردیپ سنگھ خالصہ چوہدری خادم حسین، ولی محمد شیخ کے علاوہ متعدد ورکران اور کارکنان نے شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض چوہدری عرفان احمد قلبی کررہے تھے۔اس موقع پر تمام مقررین نے حاجی اشرف کو یوٹی جموں وکشمیر کا ایس ٹی مورچہ کا نائیب صدر نامزد کئے جانے پر مبارک پیش کرتے ہوے ریاستی قیادت کا شکریہ اداکیا۔ انہوں کہاکہ مرکزی سرکار کا یہ خواب ہمیں زندہ تعبیر کرنا ہے کہ ہر ایک فرد کے پاس تمام سہولیات میسر ہوں۔ اس وقت سرکار کی جانب سے قریب تین سو اسکیمیں عوام کے مفاد کے لئے چلائی جارہی ہیں۔ ان اسکیموں کو عوام تک متعارف کروانا ہم سب کی زمہ داری ہے۔ اور اسی لئے قیادت ہمیں یہ عہدے دے رہی ہے۔ تاکہ عوام کو صیح معنوں میں وزیراعظم ہند کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں سے فائدہ ہوسکے۔ اس موقع پر حاجی محمد اشرف نے وزیر اعظم ہند کی جانب سے عوام کیمفاد کی خاطر چلائی جارہی اسکمیوں کو لاگو کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں جموں وکشمیر کی بھارتیہ جنتاپارٹی یوٹی پارٹی قیادت کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ کی بی جے پی اکائی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کی عوام کے ساتھ ساتھ ایس ٹی برادری کو یقین دلایاکہ میں پوری تندہی کے ساتھ کام کروں گا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوے کہاکہ ایس ٹی لوگوں کو فارسٹ رائیٹ ایکٹ کاپورا فائیدہ دیاجاے۔ انہوں نے ضلع اور یوٹی کے تمام بی جے پی لیڈران کارکنان اور ورکران کا حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ اداکیا۔