کہا کہ حکومت کو فوری طور ان وزراءکے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے
ناظم علی خان
مینڈھر//تین ماہ قبل ضلع کٹھوعہ کی تحصیل ہیرانگر میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ کچھ مقامی درندہ صف انسانوں کی جانب سے انجام دی گئی آبروریزی اور قتل کی گناونی واردات کے ملزمان کے ساتھ ہمدردی اور بظاہر بڑی بے شرمی سے ان کے بچاﺅں میں کھڑے نظر آرہے جموں بار ایسوسیشن کے مٹھی بھر وکلاءاور ریاستی مخلوط حکومت کے بھاجپا سے تعلق رکھنے و الے دو وزراءکے روایہ پر یوتھ نیشنل کانفرنس مینڈھر کے نوجوانوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو فوری طور ان وزراءکے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے کیونکہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ لوگ بھی عصمت دری اور قتل کے کیس میں ملوث ہیں انھوں نے کہا کہ جموں بار ایسوسیشن کے صدر سلاتھیا کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس موقعہ پر یوتھ نیشنل کانفرنس لیڈر مکھنا چوہدری نے بات کرتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅ کے نعرے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں خواتین کی عصمت تار تار کی جا رہی ہے یہاں تک کے معصوم بچیوں کے ساتھ ایسا سلوک کی جا رہا ہے جس کی تاریخ میں شائد کوئی مثال نہیں ملتی بد قسمتی تو یہ ہے کہ اب جرم کو بھی فرقہ وارانہ نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور مجرمین کو بچانے کے لئے مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔اور انصاف کے اصول میں معاونت کرنے والے قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی سے وابسطہ دونوں ممبر اسمبلی کو نااہل قرار دے کر ان کو بر طرف کیا جائے تاکہ وہ ہمیشہ کے لئے ممبر اسمبلی نہ بن سکیں۔انھوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک میں امن کی فضا کو تار تار کرنے کے لئے فرقہ پرست طاقتیں اس معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر مجرمین کی پشت پناہی کر رہی ہیں جس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ اس کیس کو جموں سے باہر فاسٹ ٹریک عدالت میں منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں اور کٹھوعہ میں یہ لوگ معصوم بچی کو انصاف دلانے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں گے کیونکہ یہ واقعہ انتہائی شرمسار کرنے والا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کیونکہ انسانیت کے دشمنوں نے معصوم بچی کے ساتھ جو ظلم و ستم ڈھائے ہیں اس کی مثال کہیں بھی نہ ملے گی۔کیونکہ آٹھ لوگوں نے مل کر آٹھ سالہ معصوم بچی کئی روز اپنی حو س کا شکار بنا کر اس کو قتل کیا لہذا ان لوگوں کو بھی شر عام اسلامی ممالک کی طرح چوراہے پرکھڑا کرکے گولی مارنی چاہیے ،تاکہ اس کے بعد اس قسم کی کوئی واردات پیش نہ آئے۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ بیان دینے والوں میں یوتھ لیڈر سکندر چوہدری،ریاست چوہدری،شوکت چوہدری،عبد المجید،ظفر اقبال،یاسر چوہدری،رفاقت چوہدری کے علاوہ کئی نوجوان شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان لوگوں کو جلد از جلد سزا نہ سنائی گئی تو ریاست کے حالات خراب ہو جائیں گے جس کی ذمہ واری حکومت پر عائد ہو گی۔