بھاجپا آنے والے انتخابات میں جموں کشمیر میں بنائی گی سرکار:رویندررینہ

0
0

بی جے پی یو ٹی صدر رویندر رینا کا دورہ کشتواڑ۰شہید روی کمار کے گھر پہنچے و پارٹی دفتر کشتواڑ میں کارکنان سے کی گفتگو
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍بھاجپا کے ریاستی صدر رویندر رینا ضلع کشتواڑ کا دو روزہ کیا اور اس دوران نے حال ہی میں راجوری انکاؤنٹر میں ہوئے شہید روی کمار کے گھر کا بھی دورہ کیا اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ شہید روی کمار کے گھر پہنچنے سے پہلے انہوں نے ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ میں واقع بھاجپا ضلع دفتر پر پارٹی کارکنان کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا۔ پارٹی کارکنان سے گفتگو کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا عوامی کو سہولیات فراہم کرنے کے دل و جان سے کام کر رہی ہے اور مرکزی سرکار کی جاری کردہ ہر اسکیم گھر گھر پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔ ایل اے ایچ ڈی سی کے حالیہ چناؤ کے نتائج پر پوچھے گیے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھاجپا اپنے مقاصد پر کامیابی حاصل کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور آئندہ ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے جموں وکشمیر میں اپنی سرکاری بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں مضبوط پوزیشن میں ہے اور جموں و کشمیر میں آنے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کرے گی۔ ضلع کشتواڑ میں زیر تعمیر ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹوں میں ضلع کشتواڑ کے مقامی بے روزگار نوجوانوں کو نوکریوں سے انکار کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر بی جے پی کے سربراہ رویندر رینا نے اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید کی اور کہا کہ جب وہ اقتدار میں تھے یہاں کوئی بھی بڑا پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے دورِ حکومت میں کشتواڑ میں تمام بنیادی سہولتوں کا فقدان رہا جن میں بہتر سڑکیں، پینے کے پانی کی بہتر سہولیات اور دیگر شامل ہیں اور اب اگر بی جے پی نے عوام کے مفاد میں و ملک کی ترقی کے لیے ان پروجیکٹوں کو شروع کیا ہے تو وہ اس کا رخ موڑنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ پارٹی دفتر میں پارٹی کارکنوں کی میٹنگ کے بعد بی جے پی کے سربراہ رویندر رینا و دیگر لیڈران نے حال ہی میں راجوری انکاؤنٹر میں شہید ہونے والے فوجی روی کمار کے گھر جاکر انکے والدین سے ملاقات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا