’بڑی مشکل سے آشیانہ بنایا تھا‘

0
0

ڈھوک بن والی میں چار مکان آتشزدگی کا شکار،متاثرین نے کیا امداد کا مطالبہ
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ//تحصیل سرنکوٹ سے پچیس کلو میٹر کی دوری پر واقع گاﺅں ہاڑی کی ڈھوک بن والی میں چار مکان آگ لگنے کی وجہ سے تباہ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق بن والی ڈھوک میں ہاڑی گاﺅں سے تعلق رکھنے والے سکونتی چھ ماہ کے لئے اپنے مال مویشیوں سمیت ہجرت کرتے ہیں اور ان لوگوں کے مال مویشیوں کا دارومدار بھی اسی ڈھوک پر منحصر ہے کیونکہ یہ لوگ بہت زیادہ غریب ہیں۔واضح رہے عبدالکریم ولد سخی محمد ساکنہ ہاڑی ،محمد بشیر ولد نور محمد ساکنہ ہاڑی ،محمد شریف ولد نور محمد ساکنہ ہاڑی، عبدالطیف ولد محمد دین ساکنہ ہاڑی کے مکانوں کو آگ نے اپنے لپیٹ میں لیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ان کے مکانات کو جلا دیا گیا جس میں ان کا کافی نقصان بھی بتایا جارہا ہے۔ان کے گھروں میں سوکھے گاس کے علاوہ ضروری اشیاءبھی موجود تھیں جو آتشزدگی کا شکار ہوگئیں۔لوگوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک درخواست پولیس تھانہ سرنکوٹ میں دی ہے اور متاثرین نے امید ظاہر کی کہ ہماری درخواست پر ضرور تحقیقات اور کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور آگ کی واردات انجام دینے والوں کا پولیس جلد پتہ لگانے میں کامیاب ہو جائے گی اور متاثرین نے ایسے غلط عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کئے جانے کی بھی مانگ کی۔متاثرین نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں اور ہمارا دارومدار مزدوری پر ہے اور بڑی مشکل سے ہم نے مکانوں کی چھت پر ٹین ڈال کر مکان بنائے تھے اب ہم اس قابل نہیں ہیں کہ دوبارہ اپنے مکان تعمیر کر سکیں۔متاثرین نے ضلع انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سرنکوٹ سے پرزور اپیل کی کہ فوری طور پر ان کے حق میں امداد بھی واگذار کی جائے تا کہ دوبارہ مکان تعمیر کئے جا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا