بڑسر پروجیکٹ مڑواہ کے لوگوں کے لئے موت کا کنواں

0
0

متعدد گاﺅں ڈوب جانے کا خطرہ ، عوام میں تشویش
عمران شاہ
کشتواڑ // ضلع کشتواڑ کے تحصیل مڑواہ میں پکل برسر پروجیکٹ سے ہزاروں کنال اراضی میں پانی بھر آنے سے سات گاﺅں کو ڈوب جانے کا خطرہ ہے۔ جس پر مقامی لوگ سرکار و ضلع انتظامیہ سے نالاں ہیں۔ جبکہ مڑواہ کے مقامی نوجوانوں نے جن کی تعداد ہزاروں میںتھی نے مڑواہ میں پر امن احتجاج بلند کیا۔ عوام مڑواہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد وزیراعلیٰ مڑواہ دورہ کا دورا کرکے عوام سے مل کر عوامی مسائل کا جائزہ لیں۔ اگر چہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے کشتواڑکے مڑواہ کا دورہ کیاتھا، اور عوام کی یقین دیا تھا کہ علاقہ میں پکل بد سر پرجیکٹ بن کر رہے گا۔جس پر مقامی لوگوں کے ساتھ مقامی نوجوان بھی اس خلاف پچھلے دس دن سے مڑواہ میں احتجاج کر رہے ہیں، اور حکومت کے فیصلہ کے خلاف ہیں کیونکہ عوامی خواہشات کو مد نظر رکھ کر ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے تاکہ 30000 نفوس پر مشتمل بستی کو برباد ہونے سے بچایا جا سکے۔ موجودہ صورت حال میں مڑواہ کے لوگ غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔اگر چہ سابق حکومت کے دور میں سڑک کی تعمیراز سر نو ہوئی جس سے مقامی لوگوں کو ہر سہولیت فراہم کی گی تھی، اور اج کی مخلوط حکومت تو مڑواہ کی عوام کے ساتھ نہ انصافی کی۔ جنہوں نے مڑواہ میں پرجیکٹ بنے کا اعلان تو کیا لیکن جس پروجیکٹ سے لوگ بے گھر ہو رے ہیں۔ اس پروجیکٹ سے عوام کو کیا فایدہ عوام نے سر کار سے مانگ کی ہے عوام مڑواہ کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔اور وزیر اعلی خود مڑواہ کا دورہ کر کے عوامی مسایل سنیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے اپنی بقاہ کے حوالہ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔مقامی لوگوں نے مخلوط سرکار سے اپیل کی ہے کہا اگر سرکار و ضلع انتظامیہ نے بڑسر پروجیکٹ کے باے میں حتمی فیصلہ نہیں لیا، تو عوام مڑواہ تحصیل مڑواہ سے لیکر ضلع ہیڈ کواٹر پیدل مارچ کر کے وقتی حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا