کابینہ میں ہمارے دووزرأ،ایس آرٹی سی کی ایک بس حاصل نہ کرسکے:عوام
قیوم نظامی
کوٹرنکہ؍؍کوٹرنکہ سبڈویژنل میںاورلوڈنگ کا سلسلہ شدو مد سے جاری ہے ناہی حکام اور ناہی محکمہ ٹریفک کو ٹس سے مس ہے تفصیلات کے مطابق کوٹرنکہ سے بڈھال خواص جانے والی گاڑیوں پر حد سے بھڑکر اورلوڈنگ ہورہی ہے جس کی روک تھام کرنے کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس بھی صرف اور صرف شہر کے کسی کونے میں بیٹھ کررشوت وصول کرتے ہیں لیکن اورلوڈنگ گاڑیاں آنکھوں کے سامنے سے گزر جاتی ہیں ٹریفک پولیس کے کان میں جوں تک نہیں رنگتی جب کوئی حادثہ پیش آتاہے تو اس وقت انتظامیہ کے تمام لوگ حرکت میں آجاتے ہیں ایک دو دن کے بعد سب بھول جاتے ہیں عبدالرزاق، جاوید چوہدری سابقہ پنچ میرحسین نے لازاول سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دواسمبلی حلقوں کے بیچ میں چکی طرح عوام کو کچلا جارہاہے یہاں کے لوگوں نے ٹرانسپورٹ کے سابقہ اور موجودہ بھیڑوپشوپالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی اور پوری ریاست میںمشہوروزیرچوہدری ذوالفقارعلی سے باربار ایک سرکاری ایس آر ٹی سی بس کا مطالبہ کیا لیکن دونوں وزراء کے کان میں جوں تک بھی نہیں رینگی اور ہم خواص کی عوام کے لئے صرف یہ ایک بس ہے جو ہر دن کوٹرنکہ سے بڈھال خواص کے لئے لوگوں کی آمدورفت کا وسیلہ ہے اور ایک ہی گاڑی جس پر لوگ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرتے ہے مگر کیا سیول انتظامیہ اور پولیس کی نگاہوں کے سامنے اتنی اورلوڈنگ لمحہ فکریہ ہے اور ٹرفیک پولیس کی ناکامی اور رشوت خوری کا ثبوت پیش کرتی ہے لوگوں نے دونوں کابینہ وزراء سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے وعدے کئے تھے لیکن ایک سرکاری بس نہ مل دے سکے تو باقی کیا ہوگا۔