بوتھ کی شناخت خدمت سے ہونی چاہیے، ہم اے سی کمروں میں بیٹھ کر پارٹی چلانے والوں میں سے نہیں: مودی

0
0

بھوپال، 27 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اگلے سال ہونے والے لوک سبھا اور مدھیہ پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے لاکھوں بوتھ کارکنوں کو جیت کا منتر دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ان پارٹیوں میں سے نہیں ہے جو ائیرکنڈیشنڈ کمروں میں بیڑھ کر اپنی پارٹی چلاتے ہیں اور بی جے پی کے ہر بوتھ کی پہچان صرف خدمت سے ہی ہونی چاہیے۔
مسٹرمودی نے یہاں بی جے پی کی ‘میرا بوتھ سب سے مضبوط’ مہم کے تحت ملک بھر سے آئے تقریباً 3000 بوتھ کارکنوں سے خطاب کیا۔ اس دوران ملک بھر سے لاکھوں بوتھ ورکرس بھی ورچوئلی اس پروگرام سے جڑے۔ پارٹی کے صدر جے پی نڈا، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور پارٹی کے مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر وشنو دت شرما بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
اس پروگرام میں ملک بھر سے منتخب بوتھ کارکنوں نے وزیر اعظم مسٹر مودی سے اپنے سوالات پوچھے۔ ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے بہت سے چھوٹے چھوٹے خدمت کے کاموں کی مثالیں دیں اور بوتھ ورکرس کو ہدایت کی کہ وہ ان کاموں کو کرکے اپنے بوتھ کو مضبوط کریں۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ سال 2047 میں جب ملک کی آزادی کے 100 سال مکمل ہوں گے، ہندوستان اس وقت ترقی یافتہ ہوگا جب گاوں ترقی یافتہ ہوں گے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے بوتھ ورکرس کی طرف سے آنگن واڑیوں کے بچوں میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے اور اسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں غریبوں کو مشکلات سے نجات دلانی ہے۔ کارکن سوشل میڈیا پر اپنے بوتھ کا ایک گروپ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی تقابلی مطالعہ سے معاملے کو زیادہ آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ مطالعہ کریں اور پرانے وقتوں کا موازنہ کرکے بتائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا