ایس ڈی ایم بنی غیاث الحق خانجی نے میلے کا افتتاح کیا
حفیظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍
بنی میںتین روزہ تاریخی میلے کا شاندار آغاز ہوا، ایس ڈی ایم بنی غیاث الحق خانجی نے میلے کا افتتاح کیا۔صدیوں سال پہلے سے چلتا آ رہے اس میلہ کی اپنی خاصیت ہے بنی شہر میں سیوا ندی کے کنارے تعمیر کیا گیا میلہ گراونڈ میں یہ میلہ منعقد ہوتا ہے ۔اس تاریخی میلے میں دور دور سے لوگ شرکت کرتے ہیں جموں کشمیر سمیت پنجاب، ہماچل پردیش، ہریانہ، دہلی وغیرہ ریاستوں سے لوگ بنی کے تاریخی میلے کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں ۔اسکے ساتھ ساتھ لوگ یہاں سیوا ندی کا بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ میدانی علاقوں میں موسم گرما کے اس جون ماہ میں درجہ حرارت عروج پر ہوتا ہے اور یہاں پر آکر لوگ سیوا ندی کا ٹھنڈے پانی سے خوب لطف اندوز ہوتے ہی ہیں۔
جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور کہاں یہاں کا حسین موسم بنی کی حسین ترین پہاڑیاں اور سر سبز پیڑ دیکھا کر سیاح اپنی آنکھوں سے قدرتی نظاروں اور صاف فضا میں سانس لینے پر اپنی روح کو ٹھنڈا محسوس کر لیتے ہیں ، بنی تاریخی میلہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ سرتھل کی سیرو تفریح بھی کر لیتے تھے یہاں سرتھل میں پہنچ کر سانسیں روک دینے والی قدرتی خوبصورتی، برف سے ڈھکی چوٹیاں، سر سبز جنگلات، زرحیر میدان، چشمے، قدرتی حسن سے مالا مال سرتھل ان سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا چلا جاتا تھا ۔اس میلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں ہزار لوگ بے تاب ہوتے ہیں اور لوگوں کو اس میلے کیلئے سال بھر انتظار کرنا پڑتا ہے اور ہر سال جون ماہ کے24 سے 26 تاریخ تک یہ تین روزہ میلہ منعقد ہوتا ہے۔