متعلقہ محکمہ کی ٹیم جائے حادثہ کی جانب روانہ،متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا
حفیظ قریشی
نی ؍؍ کٹھوعہ ضلع کی بنی تحصیل کے چنڈیار علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 14 بھیڑبکریاںہلاک ہو گئیں۔جانکاری کے مطابق، مویشیوں کے مالک علی محمد خان اپنے گھر کے پاس مویشیوں کو چرانے گئے تھے اور اسی دوران بارش کے ساتھ بجلی بھی گری، اس کے زد میں آ کر 14 بھیڑ بکریاں ہالک ہو گئیں۔
واضح رہے علی خان کا تعلق چنڈیار سے ہے جنکی 14 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئی ہیں۔اس سلسلے میںلازوال کے ساتھ کو فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رہول دیونے بتایا حادثے کی خبر ملتے ہی متعلقہ اہلکاروں کو آگاہ کیا گیا ہے اور جائے حادثہ کیلئے محکمے کی ایک ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہیہ ٹیم موقع پر جا کر جائزہ لے گی جسکے بعد متاثرین کو معاوضہفراہم کیا جائے گا۔