چنئی، // بنگلہ دیش نے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جمعرات کو ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
آج یہاں بنگلہ دیش کے کپتان نظم ال شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد شانتو نے کہا کہ پچ مشکل لگ رہی تھی لیکن نمی کو دیکھتے ہوئے وہ صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیریز کے بعد ٹیم پراعتماد ہے اور اسی کارکردگی کو جاری رکھیں گے۔
ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیسٹ اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اچھی تیاری کی ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں تین تیز گیند باز اور دو اسپنر ہیں۔ تیز گیند بازوں میں آکاش دیپ، بمراہ اور سراج ہیں جبکہ اشون اور جڈیجہ اسپنر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔