بنگلہ دیش نے منکی پاکس سے متاثرہ ممالک سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کی جانچ شروع کردی

0
0

ڈھاکہ، 18 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیشی حکومت نے دنیا کے دیگر مقامات پر منکی پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر منکی پاکس سے متاثرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈھاکہ میں ملک کے مرکزی حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے نے ہفتے کے روز ایسے مسافروں کی درجہ حرارت کی جانچ شروع کردی ہے۔
اس کے علاوہ ایئر لائنز سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اگر کسی مسافر میں علامات پائی جائیں تو فوری طور پر محکمہ صحت کو مطلع کریں۔
ہوائی اڈے کے مطابق، جو بھی منکی پاکس کا مریض پایا جائے گا اسے براہ راست ڈھاکہ کے نامزد اسپتال بھیجا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں فی الحال ایسا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
یواین آئی۔ م س

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا