ڈھاکہ، 13 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش کی نیشنل ایمرجنسی سروس فون لائن 999 کوٹہ کے احتجاج، پولیس ہڑتال اور حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے آٹھ دن کی بندش کے بعد منگل کو بحال کر دی گئی۔
‘ڈھاکہ ٹریبیون’ نے یہ اطلاع دی۔
اخباری رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی کے باعث فون ہیلپ لائن سروس 5 اگست سے معطل تھی۔
اس سروس میں نیشنل ایمرجنسی سروس، ایمبولینس، پولیس، فائر اور جرائم سے متعلق امداد شامل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب ہیلپ لائن پر کال کی جاتی ہے تو قریبی تھانے کا ایک پولیس افسر رابطہ کرتا ہے اور اس کے مطابق ضروری کارروائی کرتا ہے۔