سلہن//بنگلہ دیش کے اسپنر تیج الاسلام نے چار وکٹوں سمیت دیگر گیند بازوں کے جمعہ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں 113 رن پر سات وکٹ لے کر شکست کی جانب بڑھادیا۔
سلہٹ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے میچ پر مضبوط گرفت تھی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی تاریخی جیت سے تین وکٹ دور ہے اور ڈیرل مچل 44 اور ایش سودھی سات رن بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 219 رنز درکار ہیں۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم جس نے تین وکٹوں پر 212 رنز بنائے تھے، دوسری اننگز میں 338 رنز پر سمٹ گئی۔
332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیون کونوے 22 رنز بنا سکے۔ کین ولیمسن 11 رنز ، ہنری نکولس دو ، ٹام بلنڈل چھ رنز ، گلین فلپس 12 رنز اور کائل جیمیسن 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
تیج الاسلام نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں چار وکٹ حاصل کیے تھے اور دوسری اننگز میں بھی اسی فارم کو جاری رکھتے ہوئے 20 اوورز میں 40 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ شرف الاسلام، مہدی حسن معراج اور نعیم حسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 219 رنز درکار ہیں اور اس کے تین بلے باز باقی ہیں۔